the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اوہائیو / جارجیا،23اپریل (ایجنسی) امریکی ریاست اوہائیو کی جنوبی کاؤنٹی پائک میں ایک ہی خاندان کے 8 بچوں کو سروں میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ سوئے ہوئے تھے اور ان کی لاشیں 4 مختلف مقامات سے برآمد ہوئیں۔ فائرنگ کے واقعہ میں 3 بچے خوش قسمتی سے بچ گئے جن میں ایک 4 روز کی بچی، ایک 6 ماہ کی بچی اور ایک 3 سال کا بچہ شامل ہے۔
اوہائیو کے اٹارنی جنرل نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا



کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کسی بھی بچے نے خودکشی نہیں کی جب کہ حملہ آوروں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ اٹارنی جنرل کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ آیا بچوں کے قاتل کا تعلق ان ہی کے خاندان سے تھا یا پھر کوئی اور تھا۔
فائرنگ کا دوسرا واقعہ امریکی ریاست جارجیا کی کاؤنٹی کولمبیا میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ تین افراد کو ایپلنگ کے مقام پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جب کہ 2 افراد کو ایک دوسرے مقام پر ہلاک کیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.